غیر نمونہ و جعلی نمبر پلیٹس پر اب چالان نہیں ، ایف آئی آر ہوگی، سی ٹی او لاہور

لاہور میں کالے شیشوں، غیرنمونہ نمبر پلیٹس والی گاڑیوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا حکم ، اب گاڑیوں کیخلاف چالان نہیں بلکہ مقدمات درج ہوں گے ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سی ٹی او لاہور نے حکم جاری کیا ہے کہ گاڑی پر جعلی ، بوگس نمبر پلیٹس لگانے پر چالان کے بجائے مقدمہ درج ہوگا۔ سی ٹی او نے کالے شیشوں، غیرنمونہ نمبر پلیٹس والی گاڑیوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا حکم دیا ہے ۔ سی ٹی او نے حکم جاری کیا ہے کہ بغیر نمبر پلیٹس والی موٹر سائیکلوں کو تھانے میں بند کیا جائے، سنگین خلاف ورزیوں پر چالان کی بجائے ایف آئی آرز درج ہوں گی ۔