مریم نواز کی تقریر کے دوران ’’پواری اسٹائل‘‘ میں حکومت پر تنقید

مریم نواز کی تقریر کے دوران ’’پواری اسٹائل‘‘ میں حکومت پر تنقید ، پارٹی گرل کے انداز میں وزیراعظم عمران خان پر دھاندلی کا الزام لگا دیا ۔ تفصیلات کے مطابق ڈسکہ میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے نائب صدر مسلم لیگ (ن) مریم نواز نے پاوری اسٹائل میں عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ دھند ہے، یہ ڈسکہ ہے ، اور یہ عمران خان عوام کا ووٹ چوری کرتے پکڑا گیا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ کیا دھند صرف انہی 20 پولنگ اسٹیشنز پر تھی جن کے افسران غائب ہوئے ۔ ڈسکہ ملا تو بکسہ گم، بکسہ ملا تو ڈسکہ گم ۔عمران خان کی دھندمیں نظرآنیوالی سیاسی بصیرت کوسلام پیش کرتی ہوں ۔ عمران خان کےوزرااورمشیروں کوسلام پیش کرتی ہوں۔ عمران خان نےڈسکہ کےالیکشن کوپورےپاکستان کاالیکشن بنادیا ۔
پاکستان کےعوام نے2018میں ایک باردھوکاکھالیا۔

اس بار (ن) لیگ کےکارکنوں نےووٹ چوری ہونےنہیں دیا، میرے 2شیروں نےووٹ چوروں کوپکڑا،عادل اورعطاءاللہ تارڑ کو شاباش ۔ عوام جاگ رہےہوں تو ووٹ چورکی کوئی ترکیب کامیاب نہیں ہوتی، پولنگ روکی گئی تو شیروں نے پولنگ اسٹیشنزکےدروازے توڑ دیئے ۔ مریم نواز نے مزید کہا کہ ڈسکہ میں پی ٹی آئی تمام ہتھکنڈوں کے باوجود ہار گئی ہے۔ ڈسکہ اوروزیرآباددورکی بات،نوشہرہ میں گھس کےمارا ۔
ووٹ چوروں سےکہتی ہوں ،شرم کروحیاکرو ۔ ڈسکہ کےعوام نےووٹ چوروں اورخوف و ہراس کوشکست دی ۔ اس موقع پر مریم نواز نے کہا کہ جاں بحق بچے کے والد سے اظہارافسوس کرتے ہیں ۔ ذیشان کی جان گئی،لیکن مقدمہ اس کےبھائی کےخلاف درج کیاجارہاہے ۔ذیشان کوووٹ پرپہرہ دینےپرنشانہ بنایاگیا ۔ ذیشان کوسیدھی گولیاں مارکرہلاک کردیاگیا۔ اگرپتہ ہوتایہ 2قیمتیں جانیں لیں گےتوڈسکہ کی سیٹ انکوصدقےمیں دے دیتے ۔ انہوں نے کہا کہ ووٹ چوروں نےجوظلم کیاوہ سب کوبتائیں گے، ظلم کاحساب اس دنیااوراگلی دنیامیں بھی دیناپڑےگا۔مریم نواز نے کہا کہ پی ٹی آئی کےکارکن کےخاندان سےبھی اظہارتعزیت کرتےہیں ۔