پتہ ہوتا دو بےگناہ جانیں لینی ہیں تو ہم خود یہ نشست انہیں دے دیتے،مریم نواز

نائب صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) مریم نواز نے کہا ہے کہ ہمیں پتہ ہوتا انہیں دو بےگناہ جانیں لینی ہیں تو ہم خود یہ نشست انہیں دے دیتے ۔تفصیلات کے مطابق ڈسکہ روانگی سے قبل میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ یہ لوگ بے نقاب ہوگئے ،فائرنگ کرائی دوجانیں لیں ۔جہاں غنڈا گردی کی بات ہوتی ہے وہاں یہ آگے ہوتے ہیں۔
ریاستی دہشت گردی کےباوجود مخالف بری طرح ہار گئے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈسکہ کے عوام نے جمہوریت کی جنگ لڑی ،ووٹ کو عزت دی ہے ۔ ڈسکہ کے عوام کا شکریہ ادا کرنے جا رہی ہوں ۔ مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ چاروں صوبوں کے عوام نے انہیں بری طرح مسترد کردیاہے ۔ ان کو عوام میں اپنے مقام کا پتا چل جانا چاہیے ۔
نہ پی ٹی آئی ہے نہ پی ٹی آئی کا کوئی مستقبل ہے،عمران خان نےعوام کوسمجھادیا 2018کے الیکشن میں ڈاکا ڈال کر کسی طرح مسلط کیاگیا ۔

عمران خان نے عوام کو سمجھا دیا 2018 میں ووٹ کیسےچوری کیا گیا ۔ مریم نواز نے سوال کیا کہ بتایا جائے کہ ڈسکہ میں بکسا کہاں چلا گیا ؟، انہوں نے الزام لگایا کہ تمام تر دھاندلی کے باوجود کچھ نہ ملا تو پولنگ عملہ اغوا کر لیا گیا ۔ واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 75 ڈسکہ میں ضمنی انتخاب کا غیر حتمی سرکاری نتیجہ روک لیا جب کہ پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ن کے فتح کے دعوے کررہے ہیں ، نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ روز ڈسکہ سے قومی اسمبلی کے نشست این اے 75 پر ضمنی انتخاب ہوا تھا، حلقے میں تحریک انصاف کے علی اسجد خان اور ن لیگی امیدوار سیدہ نوشین افتخار کے درمیان کانٹے کا مقابلہ تھا ، 20 پولنگ اسیٹشنز کا عملہ نتائج کے ہمراہ ریٹرننگ افسر کے پاس نہیں پہنچ سکا تھا جس کی وجہ سے رات گئے تک مکمل نتائج سامنے نہیں آ سکے تھے۔
غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق ن لیگی امیدوار کو اپنے مدمقابل پر معمولی برتری حاصل تھی۔ جس کی وجہ سے دونوں جماعتوں نے اپنے اپنے امیدوار کی کامیابی کے دعوے کئے ، جب کہ ریٹرننگ افسر نے اب حلقے کا غیر سرکاری حتمی نتیجہ روک دیا ، الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق لا پتہ ہونے والے پولنگ اسٹیشنز کا عملہ ڈی آر او آفس سیالکوٹ پہنچ گیا تاہم ریکارڈ ٹیمپر لایا گیا ، پولیس کسی قسم کا تحفظ دینے کے لیے تیار نہیں ہو رہی، ڈی پی او فون سن رہے ہیں لیکن پولیس کو ایکشن کی کوئی ہدایات نہیں دے رہے۔