ڈی جی ایف آئی اے واجد ضیاء کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

وفاقی حکومت نے ڈی جی ایف آئی اے واجد ضیاء کو عہدے سے ہٹا دیا۔تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے انتہائی اہم فیصلہ کیا گیا ہے۔وفاقی حکومت نے پانامہ کیس میں بننے والے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کے سربراہ رہنے والے اور ڈی جی ایف آئی اے واجد ضیاء کو عہدے سے ہٹا دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی کابینہ نے سمری سرکولیشن کے ذریعے واجد ضیاء کو عہدے سے ہٹانے کی منظوری دی۔

آئی جی کے پی کے ثناء اللہ عباسی کو نیا ڈی جی ایف آئی اے لگایا گیا ہے۔جبکہ واجد ضیا کو نیشنل پولیس بیورو میں تعینات کر دیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں صلاح الدین کو آئی جی ایف سی لگا دیا گیا۔اور معظم جاہ کو آئی جی کے پی کے لگایا گیا ہے۔19 دسمبر 2018ء کو واجد ضیاء کی 22ویں گریڈ میں ترقی کی گئی تھی۔اس موقع پر واجد ضیا کی خدمات ایف آئی اے سے لے کر ریلوے پولیس کے حوالے کی گئی تھی۔