طالبان نے ایک ہی دن میں ہیلی کاپٹر اڑانا سیکھ لیا

افغانستان میں 20سال سے جاری جنگ کے خاتمے کے بعد اقتدار حاصل کرنے والے طالبان نے ایک ہی دن میں ہیلی کاپٹر اڑانا بھی سیکھ لیا۔طالبان کے ہیلی کاپٹر اڑانے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے۔طالبان نے ہیلی کاپٹر پر اپنا جھنڈا باندھ کر اڑایا۔افغان شہریوں نے ہیلی کاپٹر اڑانے کے مناظر چھتوں پر کھڑے ہو کر دیکھے۔
متعدد افراد طالبان کے ہاتھوں اڑانے والےہیلی کاپٹر کا سڑکوں پر نظارہ لیا۔سوشل میڈیا صارفین نے ان مناظر کو ناقابل یقین قرار دیا۔صارفین کا کہنا ہے کہ ان مناظر پر یقین کرنا مشکل ہے کہ کوئی ہیلی کاپٹر کو ایک دن میں اڑا کیسے سیکھ سکتاہے جبکہ عام طور پر ہیلی کاپٹر اڑانے کے لیے کافی عرصہ درکار ہوتا ہے۔

۔یہاں یہ بھی واضح رہے کہ امریکا 20 سال کی طویل جنگ کے بعد ناکام و نا مراد افغانستان سے واپس چلا گیا لیکن پیچھے کئی جنگی طیارے، ہیلی کاپٹرز اور آلات جنگ ناکارہ بنا کر چھوڑ گیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی کمانڈر جنرل کینتھ میکنزی نے بتایا کہ افغانستان میں 73 کے قریب طیارY، ہیلی کاپٹرZ اور 70 مسلح گاڑیاں چھوڑ آئے ہیں تاہم ان سب کو ناکارہ بنادیا ہے تاکہ کسی کے استعمال میں نہ آسکیں۔ جیسے ہی امریکا کی آخری پرواز نے کابل کو چھوڑا ویسے ہی طالبان کی اسپیشل فورس ’’بدری 313‘‘ نے اندر داخل ہوکر سرچ آپریشن کیا اور ایئرپورٹ کی کلیئرنس دی جس کے بعد ترجمان طالبان اپنی ٹیم کے ہمراہ دورے پر آئے اور میڈیا سے گفتگو کی۔
میڈیا سے گفتگو کے بعد طالبان رہنمائوں نے امریکی فوج کے چھوڑے گئے طیاروں اور ہیلی کاپٹروں کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں جبکہ جنگجو ان طیارے اور ہیلی کاپٹرز کے ساتھ شغل میں مصروف رہے۔کوئی جنگجو ہیلی کاپٹر پر چڑھ بیٹھا تو کسی نے طیارے میں پائلٹ کی نشست سنبھال لی اور اڑان بھرنے کی ایکٹنگ کرکے لطف اندوز ہوتے رہے۔طالبان نے فتح کی خوشی میں ہوائی فائرنگ بھی کی اور امریکی طیاروں پر امارت اسلامی کا پرچم بھی لہرایا۔